چکوترے کے ساتھ ادويات لينا خطرناک ہے

ڈاکٹروں نے متنبہ کيا ہے کہ لوگوں کے علم ميں نہيں ہے کہ اگر چکوترے کو مخصوص ادويات کے ساتھ کھايا جائے تو وہ خطرناک ہو سکتا ہے-
طبي ماہرين کا کہنا ہے کہ چکوترے کے ساتھ مخصوص ادويات لينے سے دوا آنتوں اور جگر ميں تحليل ہو کر ختم نہيں ہو جاتي جس کي وجہ سے جسم ميں دوا کي مقدار بڑھ جاتي ہے-
جن تحقيق دانوں نے پہلي بار چکوترے اور ادويات کے درميان يہ خطرناک رابطہ دريافت کيا تھا انہوں نے کينيڈا کي ميڈيکل ايسوسي ايشن جرنل ميں لکھا ہے کہ ايسي ادويات ميں اضافہ ہو رہا ہے جو چکوترے کے ساتھ کھانے سے خطرناک ثابت ہو سکتي ہيں-
کينيڈا کے لاسن ريسرچ انسٹي ٹيوٹ کي ٹيم کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ ميں ايسي ادويات کي تعداد 17 تھي ليکن سنہ دو ہزار بارہ ميں يہ تعداد بڑھ کر 43 ہو گئي ہے-
جو ادويات چکوترے کے ساتھ مل کر خطرناک ثابت ہو سکتي ہيں ان ميں بلڈ پريشر کي ادويات، سرطان اور کوليسٹرول کم کرنے کي ادويات اور عضو کي منتقلي (ٹرانسپلانٹ) کے بعد لي جاني والي ادويات بھي شامل ہے-
چکوترے ميں موجود کيمائي مادے جسم کے اندر پائے جانے والے اس خامرے کو ناکارہ بنا ديتے ہيں جو دوا کو کيميائي عمل کے ذريعے توڑ کو تحليل کر ديتا ہے- اس کے نتيجے ميں دوا کي زيادہ مقدار نظام انہضام سے بچ جاتي ہے جس کے باعث جسم ميں دوا کي مقدار زيادہ ہو جاتي ہے-
ايک مريض نے جب بلڈ پريشر کي دوا فيلوڈپين چکوترے کے رس کے ساتھ لي تو اس کے جسم ميں دوا کي تين گنا زيادہ مقدار پائي گئي-
"چکوترے کے جوس کے ساتھ ايک گولي کھانے کا مطلب ہے کہ پاني کے ساتھ پانچ سے دس گولياں کھانا- لوگ کہتے ہيں اس پر يقين کرنا مشکل ہے ليکن ميں يہ ثابت کرسکتا ہوں-"
 ڈاکٹر ڈيوڈ بيلي
چکوترے کے ساتھ مختلف ادويات کے ذيلي اثرات بھي مختلف ہوتے ہيں جن ميں پيٹ ميں جريان خون، دل کي بے ترتيب دھڑکن، گردوں کو نقصان پہنچنا اور فوري موت شامل ہيں-
تحقيق دانوں ميں سے ايک ڈاکٹر ڈيوڈ بيلي نے بي بي سي کو بتايا ’چکوترے کے رس کے ساتھ ايک گولي کھانے کا مطلب ہے کہ پاني کے ساتھ پانچ سے دس گولياں کھانا- لوگ کہتے ہيں اس پر يقين کرنا مشکل ہے ليکن ميں يہ ثابت کرسکتا ہوں-‘
تحقيقي رپورٹ ميں کہا گيا ہے ’ہميں يہ معلوم چلا ہے کہ اس نقصان کے بارے ميں طبي عملے کو بھي آگاہي نہيں ہے- جب تک ان کو آگاہي نہيں ہو گي تب تک اس کو روکا نہيں جا سکے گا اور لوگوں کو چکوترے کے استعمال کي تلقين کرتي جاتي رہے گي-‘
تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ ديگر نارنج کے پھلوں جيسے کہ اشبيليہ کے مالٹے کے، جن سے جيم بھي تيار کيا جاتا ہے، وہي اثرات ہوتے ہيں اگر اس کے ساتھ دوا کھائي جائے-
رائل فارماسوٹيکل سوسائٹي کے نيل پٹيل کہتے ہيں ’چکوترا ہي صرف نقصان دہ نہيں ہوتا- مثال کے طور پر اگر جراثيم کش ادويات دودھ کے ساتھ لي جائيں تو ان کا جسم ميں گھلنے ميں وقت زيادہ لگتا ہے-‘

No comments:

Post a Comment